ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ، درجہ حرارت میں اضافہ

intensity of cold

کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5  اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 28تا30ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں