ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، معروف ہدایتکار پریہ درشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کریں گے، اور فلم میں اکشے کمار (راجو)، سنیل شیٹی (شیام) اور پاریش راول (بابو بھیا) ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اکشے کمار نے پریہ درشن کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں فلموں میں ماسٹر پیس بنانے والا قرار دیا۔ 

جواب میں، پریہ درشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: "شکریہ اکشے کمار! بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ میں ‘ہیرا پھیری 3’ بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کیا آپ، @suniel.shetty اور @pareshrawalofficial تیار ہیں؟”

سنیل شیٹی، جو ہمیشہ ہیرا پھیری سیریز کے بارے میں جذباتی رہے ہیں، نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا:”ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ!!! چلیں کرتے ہیں #HeraPheri3″

ہیرا پھیری (2000) اور اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ مداحوں کو سالوں سے تیسرے حصے کا انتظار تھا، اور اب پریہ درشن کی واپسی کے ساتھ، یہ امیدیں پھر سے جاگ گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں