ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی سی سی آئی کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20  ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔

فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے صرف 11.2 اوورز میں کامیابی حاصل کی اور 12 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں