ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے 20 لاکھ کیش چھین لیا، پنڈی سے 60 تولہ سونا چوری



اسلام آباد:

جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔

ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے مکھا سنگھ اسٹیٹ کے قریب گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں چورگھر سے 60 تولہ زیورات لے اڑے۔

پولیس کے مطابق چوری کیے گئے زیورات میں 3 چھوٹے سیٹ،ایک بڑا سیٹ اور 2 کڑے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13انگوٹھیاں،9چین،3لاکٹ،گولڈ بسکٹ بھی چوری کرلیے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق زیورات میری والدہ کے ذاتی اور بہن کے جہیز کا سونا تھا۔

پولیس کا ہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیٹے حسن اظہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں