ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو دیکھیں



لاہور:

جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14 سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4 بجے گھر سے اغوا کیا تھا۔

ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزمان نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جب کہ متاثرہ لڑکی صنم رائیونڈ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے، جسے بہ حفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں