ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟



لاہور:

پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری  ہے جب کہ صبح  کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر  ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین  روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم جب کہ راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں