ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی



کراچی:

شہر قائد میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق نئی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا متوقع ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں