ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں الیکشن اور 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ اٹھائیں گے، عمرایوب

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کے معاملے کو آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے اٹھائے گی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں اپنے مؤقف کا بھرپور طریقے سے اظہار کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی ملاقات میں اپنے موقف کو واضح کریں گے اور جو کچھ انتخابات کے دوران ہوا ہے، اس پوری صورتحال سے آئی ایم ایف کے وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں، ان کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی 6 رکنی وفد نے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں