ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیف علی خان پر حملہ : ننھے تیمور کے سوال سے اداکار حیران رہ گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ اپنے گھر میں ایک حملے کے دوران زخمی ہوئے تو ان کے بیٹے تیمور نے ایسا سوال کیا جس نے انہیں حیران کر دیا۔

سیف علی خان کے مطابق، "جب مجھ پر حملہ ہوا تو شروع میں مجھے لگا کہ بس کمر میں تکلیف ہے، لیکن پھر کرینہ کپور گھبرا کر مجھے اسپتال لے جانے کی بات کرنے لگیں۔ وہ جلدی میں کالز کر رہی تھیں اور سب کچھ بہت تیزی سے ہو رہا تھا۔”

اس دوران ان کے چھوٹے بیٹے تیمور علی خان نے معصومیت سے سوال کیا، "کیا آپ مر جائیں گے؟” سیف علی خان نے ان کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا لیکن یہ لمحہ ان کے لیے جذباتی طور پر بہت اہم تھا۔

سیف علی خان نے مزید کہا کہ جب وہ اسپتال میں تھے تو تیمور بالکل مطمئن دکھائی دیے، جس سے انہیں بہت سکون ملا۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شاید کرینہ نے جان بوجھ کر تیمور کو ان کے ساتھ اسپتال بھیجا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ اس مشکل وقت میں تیمور کا ساتھ ان کے لیے کتنا ضروری تھا۔

یاد رہے کہ لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ میں تصدیق کی تھی کہ سیف علی خان زخمی حالت میں اپنے بیٹوں تیمور اور ابراہیم کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں