ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ظالموں نے کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، جان کیسے بچی، ویڈیو دیکھیں



راولپنڈی:

ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔

اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی ہے۔  پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر جانوروں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کام کر رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں