ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

500 کروڑ بجٹ کی فلم کے ساتھ سلمان خان بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار

سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی، ہدایت کار ایٹلی، جو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ‘جوان’ کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اب سلمان خان کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ A6 پر کام کر رہے ہیں۔

یہ فلم 500 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک شاندار پیریڈ ڈرامہ ہوگی، جس میں ری انکارنیشن (دوبارہ جنم) کا دلچسپ عنصر شامل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، ایٹلی فلم کے لیے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہوا تو سلمان خان اور راجنی کانت کی جوڑی بھارتی سینما کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم کا حصہ بن سکتی ہے۔

A6 میں سلمان خان کو ایک خاص فزیک (جسمانی ساخت) میں دکھایا جائے گا، جس کے لیے وہ اپنا وزن کم کرنے اور نئی فٹنس ٹریننگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کے لیے وہ بالکل منفرد روپ اپنائیں گے، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک زبردست سرپرائز ہوگا۔

ہدایت کار ایٹلی نے خود تصدیق کی ہے کہ A6 ایک تاریخی سینما تجربہ ہوگا، جو نہ صرف سلمان خان کے فینز کے لیے شاندار تفریح ہوگی بلکہ بھارت کو عالمی سینما میں فخر کا موقع بھی دے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں