ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آغا علی نے دوسری شادی کا اشارہ دے دیا، لیکن دلہن کون ہوگی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ آغا علی نے بتایا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب آزاد ہیں اور ایک نیا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آغا نے کہا کہ ’’لوگ یہ سوچتے ہیں کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ زندگی میں کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن کا پہلے سے اندازہ نہیں ہوتا، لیکن جو مقدر میں ہوتا ہے وہی ہوتا ہے۔ اگر نصیب میں دوسری شادی لکھی ہوگی تو وہ بھی ہوجائے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے پاس ان کے لیے کوئی اچھا رشتہ ہے تو وہ بتا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار آغا علی نے گزشتہ سال اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں