ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ؛ نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا



GUJRANAWALA:

نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا  جارہا ہے۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے  ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ واقعہ پرانی  دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں