ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

32 سالہ بھارتی گلوکار کی گھر سے لاش برآمد

بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے  اپنی جان لے لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اڈیشہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

شکایت میں ابھینو کے والد ویجے نندا سنگھ نے اپنی بہو سمیت 8 سے 10 افراد کا نام لیا ہے اور تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ابھینو اپنی بیوی اور چند مزید لوگوں کی طرف سے ذہنی اذیت برداشت کرتا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں