ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ بندی معاہدہ: حماس نے چٹھے مرحلے میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا  کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت چٹھے مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں الیگزینڈر ٹروفانوف، یائر ہارن  اور ساگوئی ڈیکل چن شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے چٹھے تبادلے میں 369 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں