ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں سرکاری ملازمتوں کیلیے عمر کی حد میں 5 سال توسیع

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5سال اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب امیدوار 33 سال کی عمر تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں مختلف ایجنڈوں پر غور کیا گیا، جن میں سے ایک سرکاری ملازمتوں کی عمر کی حد میں توسیع بھی تھا۔

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو وسعت دینا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو عمر کی حد عبور کر چکے تھے لیکن سرکاری ملازمت کے خواہشمند تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دی جانے والی ملازمتوں پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل سرکاری ملازمتوں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 28 سال تھی، جسے اب بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام صوبے میں سرکاری نوکریوں پر عائد پابندیوں اور بیروزگاری کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں