ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا پھر مہنگا؛ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی



کراچی:

سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے سے قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین  سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2944 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3255 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں