ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صنم تیری قسم 2 میں ماورا اور ہرش کی جگہ بالی ووڈ کے کونسے دو بڑے اسٹارز ہوں گے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی گئی سلمان خان کو ہیرو کیلئے کاسٹ نہ کرنے کی درخواست پر ہدایتکارہ نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں سلمان خان اگر 2 منٹ بھی دیں اس فلم کو تو یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی فلم کرنا تو بڑی بات ہے۔

یاد رہے کہ صنم تیری قسم کو اس کی ریلیز کے 9 برس بعد دوبارہ سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جس نے اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ شہرت حاصل کی ہے اور کامیابی کے ساتھ بزنس کیا ہے۔ 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس فلم کی ری ریلیز کی شاندار کامیابی پر میکرز کی جانب سے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جو کہ آئندہ سال 14 فروری پر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں