ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشوریہ رائے سے متعلق نامناسب ریمارکس؛ ریکھا دفاع میں سامنے آگئیں

لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اداکارہ بچن خاندان کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

یہ ردعمل اُس وقت بھی دیکھنے کو آیا جب حال ہی میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو ’پلاسٹک بیوٹی‘ کہہ کر طعنے دیے جا رہے ہیں۔

جس پر اداکارہ ریکھا جو خود بھی حسن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔

ریکھا نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے لیے کسی سے لڑنا بھی پڑا تو شیرنی کی طح مقابلہ کروں گی۔

اداکارہ ریکھا نے کہا کہ مجھے بھارت کی چند ہی ماڈلز پسند ہیں اور ان میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں، وہ سب سے بہترین ہیں۔

ریکھا نے کہا کہ میں ایشوریہ کو ‘پلاسٹک بیوٹی‘ کہنے والوں کو مسترد کرتی ہوں کیوں کہ ایشوریہ جذبات سے بھرپور اور باصلاحیت اداکارہ ہے۔

لیجنڈری ادکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے کی زندگی اور کیریئر کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں