ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان



لاہور:

پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں چلی کم، جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی۔ پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔ کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلیٰ کی کارکردگی نہیں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں بتایا کہ پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد اب ٹرام اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن بننے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو، وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں