ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کبریٰ خان کی شادی؛ دلکش فینسی غرارے کی قیمت کتنی ہے ؟

کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام میں نکاح کے بعد سے شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں اداکارہ نے نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیے ہیں۔

کبریٰ خان نے اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں انھوں نے عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

اس دلکش جوڑے کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کبریٰ خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔

اس تصویر میں کبریٰ خان نے  بلش پِنک رنگ کا غرارہ پہن رکھا ہے اور خوبصورت لباس پر اپنے ڈیزائنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس دلکش لباس پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور ساتھ ہی قیمت کا بھی اندازہ لگانے لگے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق کبریٰ خان کے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے اور اس کا نام ’برائے کبریٰ‘ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں