ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری سوشل میڈیا فراڈ اور ہنی ٹریپ سے کیسے بچیں؟



لاہور:

شہری سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ اور خواتین آن لائن ہراسگی سے کیسے بچیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باضابطہ مہم شروع کردی ہے۔
 

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے عوامی فلاح کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو دھوکے باز عناصر سے خبردار کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کے لیے محکمہ داخلہ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ذمے داری سے استعمال کریں ۔

ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ انجان نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔ اسی طرح نان کسٹم پیڈ اشیا کی خریداری کے لیے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر بھی کسی سے شئیر نہ کریں ۔

شہری کسی عزیز کے اغوا کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں  اور خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں ۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں