ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد؛ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم سے صلح کرلی



اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے عدالت میں جاکر بیان دے دیا ہے کہ معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔ 

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا اور گرفتاری کے بعد ملزم 2روزتک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے پاس رہا، بعدازاں ملزم کو ریمانڈمکمل ہونے پر جیل بھیج دیا گیا تھا، ملزم جمال 10روزتک جیل میں بھی رہا۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح ہونے پر ملزم کی ضمانت ہوگئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل  ہوئی تھی جس میں ملزمان کو دو خواتین کو سڑک پر بالوں سے پکڑ گھسیٹے اور ان پر تشدد کرتے دکھایا گیا تھا۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں