ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار



کراچی:

عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 3388روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2904روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں