ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئیفا ایوارڈز میں شاہ رُخ خان کے ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔ 

A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani)

کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔

اس ہیروں کے بیش قیمت ہار کی اصل قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم اصل قیمت نہیں بتائی گئی البتہ یہ ایک جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں مداحوں کو بادشاہ کا یہ شاہانہ انداز بےحد پسند آیا ایک صارف نے شاہ رُخ کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’جے پور میں چاند نکل آیا ہے‘۔

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

آئیفا کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے شاہ رخ خان کی ریڈ کارپٹ پر پوز دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا، "The man, the myth, the Legend!”
تصاویر میں شاہ رخ ہمیشہ کی طرح خوبصورت انداز میں پوز دیتے نظر آئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں