ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف کورین گلوکار کی گھر سے لاش برآمد

معروف کورین گلوکار اور نغمہ نگار وہیسونگ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلڈز اور آر اینڈ بی میوزک کے لیے مشہور گلوکار وہیسونگ 10 مارچ 2025 کو سیئول میں کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب گلوکار کا مینیجر ان سے ملنے میں ناکام ہوا تو اس نے ان کی والدہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بیٹے کو گھر کے اندر مردہ حالت میں پایا۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ابتدائی رپورٹ میں اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گلوکار موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گلوکار کے گھر سے کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے یہ ثابت ہو سکے کے اس نے خودکشی کی ہے تاہم منشیات کی اوور ڈوز کے بارے میں قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں