ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ ڈیفنس میں پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی



کراچی:

ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں دختر رشید کے نام سے کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی، خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی موت واقعے ہو چکی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا سامان ملا ہے، خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں