ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصطفی عامرقتل کیس: ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں



کراچی:

مصطفی عامرقتل کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں ملنے پراسیکیوٹر جنرل نے رجسٹرار انسداد دہشتگردی کورٹس کو خط لکھ دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل مظفرمہدی کی جانب سے لکھ گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  ملزم ارمغان کے والد نے پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کو دھمکیاں دی ہیں۔ کامران قریشی نے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو گالیاں دیں اور ہراساں کیا۔غیر متعلقہ افراد کا انسداد دہشتگردی عدالت میں داخلہ روکا جائے۔

مظفر مہدی نے خط میں لکھا ہے کہ غیر متعلقہ افراد عدالت میں شور شرابہ کرتے ہیں، اورعدالتی ڈیکورم کا خیال نہیں کرتے، 10 مارچ کو صرف صحافیوں نے جج کے زبانی احکامات پر عمل کیا۔ صحافی کورٹ روم سے باہر چلے گئے لیکن دیگر لوگ موجود رہے۔

خیال رہے کہ خط اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کی شکایت پر لکھا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں