ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، دہشت گردوں کو شکست دیں گے، صدر  مملکت

کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر مملکت کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے خصوصی شرکت کی،جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آصف زرداری نے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، مگر ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی ادارے مؤثر کارروائیاں کر سکیں۔

صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں