ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صبور علی اور علی انصاری کے ہاں ننھی پری کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

A post shared by Irfanistan 🧿 | content creator (@irfanistan)

تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے ننھی پری کو ان کی زندگی کا معجزہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا چھوٹا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت۔ سب سے چھوٹے ہاتھ کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے‘۔

صبور علی نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’سرینا علی کو دنیا میں خوش آمدید۔ جادو آپ کا منتظر ہے۔‘

سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے صبور علی اور علی انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں