ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شلپا شیٹی چہرے پر سوئیاں لگوا کر کونسا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ تصویر وائرل

کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں لگوا کر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟َ جانیں وائرل تصویر کی پیچھے حقیقت کیا ہے۔

حال ہی میں شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ جس کو لوگ ان کی چمکتی ہوئی جلد کا راز سمجھ رہے ہیں جبکہ اس تصویر نے اداکارہ کے مداحوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے کیونکہ اس تصویر میں شلپا کے ماتھے، گالوں اور یہاں تک کہ گردن پر سوئیاں لگی دکھائی دے رہی ہیں جو دیکھنے میں خوفناک لگ رہی ہیں۔

A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

اس تصویر میں اداکارہ کو بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر بہت سی سوئیاں گُھسی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ’میں سائنوس کی وجہ سے ایکیوپنکچر کا علاج کروا رہی ہوں۔‘

شلپا شیٹھی کی اس تصویر کو دیکھ کر مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ اداکارہ بیوٹی ٹریٹمنٹ لے رہی ہیں۔ لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اداکارہ کی خوبصورتی کا راز نہیں ہے، بلکہ وہ سائنوس کے علاج کے لیے قدرتی علاج کر رہی ہیں۔

Shilpa Shetty is taking needle treatment for glowing skin, know the truth behind the viral pictureShilpa Shetty is taking needle treatment for glowing skin, know the truth behind the viral picture

دراصل یہ سائنوس سمیت دیگر اہم طبی مسائل کیلیے ایک قدیم چینی طریقہ علاج ہے جس میں چہرے گردن اور سر پر مختلف پوائنٹس پر پتلی پتلی سوئیاں لگائی جاتی ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی آخری بار فلم ’نکما‘ میں نظر آئی تھیں جو شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی۔ تاہم اب جلد ہی اداکارہ کئی بڑے پراجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں