ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت

اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑا ریلیف مل گیا، اداکارہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔

عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔

استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف دائر کر رکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں، جبکہ 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔

گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آج عدالت میں پیشی کے بعد عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

واضح رہے کہ کیس کی مزید کاروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں