ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صیہونی فوجیوں کی جارحیت کیخلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے جاری

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے اٹارنی جنرل گالی بہاراوی میارا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کر لی، جس کے بعد اسرائیل میں چھٹے روز بھی بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صیہونی فوجیوں کی جارحیت کیخلاف اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں،گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج میں ہزاروں افراد یروشلم اور تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے، جہاں ایک طرف اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندان اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے حکومت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، تو دوسری طرف داخلی انٹیلیجنس ایجنسی “شِن بیت” کے سربراہ رونین بار کی برطرفی کے خلاف بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

کابینہ نے گزشتہ ہفتے رونین بار کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد اب اٹارنی جنرل گالی بہاراوی میارا کے خلاف بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 وزیر انصاف یاریو لیوین نے کہا کہ حکومت اور اٹارنی جنرل کے درمیان “شدید اور طویل اختلافات” کے باعث ان کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اٹارنی جنرل کی برطرفی کے لیے متعلقہ کمیٹی سے مشاورت کریں گے اور باضابطہ طور پر ان کی برخاستگی کی تجویز پیش کریں گے، تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث یہ عمل کئی ماہ تک تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

نیتن یاہو حکومت کے ان فیصلوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اہم ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے، ہم اس حکومت کو ہٹا کر دم لیں گے کیونکہ یہ اسرائیل کو تباہ کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں