ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملیر ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ دوران علاج جاں بحق



کراچی:

شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ ملیر ایکسپریس وے پر 6 روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 8 سالہ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے ملیر ایکسپریس وے ندی شرافی گوٹھ کے قریب 17 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے  شدید زخمی ھونے والا بچہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔

مزید خبریں: کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ محمد احسن ولد محمد عادل کے نام سے کی گئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متوفی ملیر کا رہائشی تھا ، متوفی کی لاش غسل و کفن کے لیے خدمت خلق فائونڈیشن ملیر کالا سعودآباد لے جائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں