اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔
منگل کوکیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔