ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرم میں مجموعی طور پر 932 بنکرز مسمار،تمام مورچوں کو گرایا جائے گا ، ضلعی انتظامیہ

پشاور : ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فریقین کے تمام مورچوں کو گرایا جائے گا، اور اس سلسلے میں اپر اور لوئر کرم کے مختلف مقامات پر بنکرز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق، لوئر کرم میں اب تک 353 جبکہ اپر کرم میں 579 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔یکم جنوری کو کوہاٹ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز منہدم کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری میں فریقین بھی تعاون کر رہے ہیں، تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں