ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کا نیا فریم ورک متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 میں نیشنل منرلز ہارمونائزیشن فریم ورک متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وفاقی حکومت نے صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر ایک یکساں ریگولیٹری ڈھانچہ تشکیل دینے کا فریم ورک وضع کیا ہے۔

ملک کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہم آہنگ قوانین اور سازگار پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔یہ پالیسی چیف سیکرٹریز، وزرائے اعلیٰ اور کان کنی کمپنیوں کی تجاویز کو شامل کرکے تیار کی گئی ہے۔اس فریم ورک کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، محفوظ کان کنی اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینا ہے، کیونکہ ملک کے معدنی وسائل کی مالیت چھ ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، جو سرمایہ کاروں کیلئے بے مثال مواقع پیش کرتے ہیں۔سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ٹیکس مراعات، فاسٹ ٹریک لائسنسنگ اور تنازعات کے حل کا طریقہ کار متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کو معدنی سرمایہ کاری کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں