ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد



کوئٹہ:

بلوچستان کی حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سفر پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کچھی، نوشکی، موسیٰ خیل، گوادر اور ژوب شامل ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک مختلف قومی شاہراہوں پر رات کے وقت عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ صوبے کی بڑی شاہراہوں جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہرہ، سبی شاہراہ، کوسٹل ہائی وے اور ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یاد رہے دو دن قبل گوادر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے 6 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں