ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی



کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالکونی کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں