ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل



لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ ” انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟”

عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا”  کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں