ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام



اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔

رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی ریلیف پیکج جو پاکستان کے ہر گھر کی خوش حالی یقینی بنائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں