ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو پختونخوا کو فنڈز جاری کرے، بیرسٹر سیف



لاہور:

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے۔

بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک طرف صوبہ دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور دوسری طرف اس کے فنڈز روک دیے گئے ہیں، دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیے جا رہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں