ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار

ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
 

سپیشل انوہیسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جب کہ 2  لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے  15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف  کرائے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے  ۔ ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے  ۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری اور آئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار   ہوں گی جب کہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا ۔

ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین کی جانب سے مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی ۔ ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سے معاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں