ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹام کروز اور انکی مبینہ گرل فرینڈ آنا دے آرماس کے ہیلی کاپٹر میں سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔

A post shared by Tom Cruise Brasil (@tomcruisebrasil)

ایک اور وائرل کلپ میں انہیں کالی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے، بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ٹام اور آنا کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے۔

یاد رہے کہ 62 سالہ ٹام کروز تین شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ تاہم، ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے اپنے درمیان تعلقات کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

A post shared by Tom Cruise Brasil (@tomcruisebrasil)

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ اس سے قبل ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بھی وہ لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھے گئے تھے جہاں وہ مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں