ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کیخلاف مقدمے کی سماعت میں پیش رفت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار ساجد حسن  کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن  کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ملزم ساحر حسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے ساحر حسن کی ضمانت کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ ملزم کیخلاف 500 گرام ویڈ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جو ایس آئی یو کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرلی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں