ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینک فراڈ کیس؛ اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین عدالت میں پیش

53 کروڑ روپوں سے زائد کے بینک فراڈ کیس میں مرکزی ملزم عاطف حسین علالت کے باعث حاضر نہیں ہوئے البتہ ان کی اہلیہ ماڈل نادیہ حسین پیش ہوئیں۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے۔

سماعت کے دوران وکیل دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا اطلاق نہیں ہوتا۔

وکیل صفائی نے دلیل دی کہ ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ ایف آئی اے کو 2 پرائیویٹ فریقین کے درمیان تنازع کی انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں