ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

6 گھنٹے کی سرجری کے بعد بھی آپریشن کی ضرورت، بھارتی گلوکار خطرناک حادثے کا شکار

بھارتی گلوکار پون دیپ راجن کی صحت سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آگئیں۔

انڈین آئیڈل 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے مشہور ہونے والے بھارتی گلوکار پون دیپ راجن ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

5 مئی کی صبح مرادآباد (یوپی) کے قریب دہلی جاتے ہوئے ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پون دیپ کے شدید زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی، بتایا گیا کہ ان کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

گلوکار کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق ایک بیان انسٹاگرام پر جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں دہلی-این سی آر کے ایک بہتر اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پون دیپ کی 6 گھنٹے طویل سرجری کی گئی، جس میں کچھ بڑے فریکچرز کا علاج کیا گیا۔ وہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ نگرانی ہیں، اور آئندہ 3 سے 4 دنوں میں مزید آپریشن کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پون دیپ اس وقت اپنے دوست اجے مہرا اور ڈرائیور راہول سنگھ کے ساتھ سفر کر رہے تھے، جب ڈرائیور کے آنکھ لگنے کے باعث گاڑی ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں