ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مداح ٹام کروز کے جوتے پر چڑھ گئی، ہالی ووڈ اسٹار کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔

حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ان کی فلم مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی پروموشن کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ریڈ کارپٹ پر موجود ایک خاتون مداح نے جذبات میں آ کر اداکار سے ملاقات کی، اس دوران غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کروز کے جوتے پر آ گیا۔

خاتون کی معذرت پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”

A post shared by Adirarads (@adirarads)

ہالی ووڈ کے سُپر اسٹار ٹام کروز کا یہ عاجزانہ اور خوش اخلاق ردعمل نہ صرف مداح کو خوش کر گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔

بعد ازاں ٹام کروز نے مداح کو آٹوگراف دیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، جس پر مداح بار بار ان کا شکریہ ادا کرتی رہی۔

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

واضح رہے کہ ٹام کروز کی یہ نئی فلم 23 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے، جس کی ہدایتکاری کرسٹوفر مک کواری نے کی ہے۔ ان دنوں اس فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ ٹام کروز گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔ اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم کروز کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں