ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں  دوسری ملاقات



اسلام آباد:

پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم  ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا  ۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جب کہ پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی خطرناک صورتحال  کا تمام تر ذمے دار بھارت ہے۔  اس وقت   پورا خطہ  جنگ کے دہانے پر ہے اور پاکستان اپنی سلامتی پر ہر گز  آنچ نہیں آنے دے گا۔

اہم ملاقات میں امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی موجود تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں