ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

71 سالہ جیکی چین نئی فلم میں بھی اسٹنٹس خود کرنے کیلئے پُرعزم، کب ریلیز ہوگی؟

عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز” میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جیکی چین، جو 71 برس کے ہو چکے ہیں، ایک بار پھر اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز” میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

جیکی چین نے بتایا کہ وہ 64 سال سے یہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی سب کچھ ان کے دل و دماغ اور پٹھوں کی یادداشت کا حصہ بن چکا ہے۔

A post shared by Jackie Chan 成龍 (@jackiechan)

انہوں نے موجودہ دور میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے ہونے والی تبدیلیوں کو "دو دھاری تلوار” قرار دیا، جس سے ناقابلِ یقین مناظر ممکن ہوئے ہیں، لیکن حقیقت کا احساس کم ہو گیا ہے۔

نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز”میں چن 2010 کی "کراٹے کڈ” کے کردار مسٹر ہان کو دوبارہ نبھا رہے ہیں جبکہ رالف میکیو بھی ڈینیئل لارووسو کے کردار میں واپسی کر رہے ہیں۔

نوجوان اداکار بین وانگ فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 30 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا جیکی چین کے مداحوں اور ایکشن فلمیں پسند کرنے والے شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں